• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی

بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ بیلا کراس کے مقام پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی، جس سے کوچ اور ٹرک میں آگ لگ گئی، بدقسمت بس میں ڈرائیور، کنڈیکٹر اور33 مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔


حادثہ میں زخمی ہونے والے4 سول اسپتال کراچی اور 2 بیلہ کے اسپتال میں زیر علاج ہےجن کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعض مسافروں نے شعلوں بھری بس سے کود کر جان بچائی ،حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر سمیت دو درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد دونوں میں تیزی سے آگ کیسے بھڑک اٹھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

تازہ ترین