لاہور( لیڈی رپورٹر ) نوازلیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے سانحہ ساہیوال کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطا لبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ نوازلیگ جے آئی ٹی کو مکمل طور پر مستردکرتی ہے ۔جو ادارے آپریشن میں ملوث رہے ان سے منصفانہ تفتیش کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سانحہ ساہیوال میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔