• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلہ پھاٹک تاہزارگنجی کمپلیکس نان سگنل فلائی اورتعمیرکی جائے ،حفیظ اللہ بادینی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان کے ممتاز زمیندار اور ٹرانسپورٹ رہنما میر حاجی حفیظ ءاللہ بادینی نے کمشنرکوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے گڈگورننس کی بنیاد پرانکےماتحت اداروں افسروں خصوصاًشعبہ تحصیل کے اہلکاروں کی اصلاح ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تنقید برائے تعمیر کے پیروکار ہیںبہترکارکردگی کی حمایت ہمیں ہمارے بزرگوں خصوصاہمارےصدرمشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن حاجی جمعہ خان بادینی کی بےلوث قیادت سےملا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اس لیے ضروری ہے کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج میں اجتماعی مفادکیلے کوئلہ پھاٹک تاہزارگنجی کمپلیکس بلوچستان ہائی وےکےنام سے نان سگنل فلائی اورکی تعمیروقت کی اہم ضرورت ہےجوسب کے مفاد میں ہوگا۔ 
تازہ ترین