اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ساہیوال سانحہ پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اس المناک واقعہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کے سفاکانہ کردار نے پورے ملک کو دہلا کر رکھ دیاہے جہاں حکومت بے نقاب اور اس کی قلعی کھل گئی ہے وہیں یہ امر عیاں ہوچکاہے کہ لاپتہ افراد کے سانحات ، کراچی سانحہ ، ماڈل ٹاؤن سانحہ ، دھرنوں کے سانحات اور اب ساہیوال سانحہ نشان دہی کر رہاہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت بے پناہ اختیارات کی وجہ سے قانون اور انصاف مفلوج ہو گئے ہیں ، حساس اداروں کو حاصل ہونے والے اختیارات کرپشن ، فساد اور خوف و ردعمل کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی عدالتی تحقیقات کی بنیاد پر ہر پہلو بے نقاب کیا جائے ۔