• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلنگ میں ملو ث ملزمان کو گرفتارکر نیوا لے اہلکاروں میں انعامات تقسیم

پشاور(نمائندہ خصوصی)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا بہت بڑی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے گزشتہ روز ملک سعد شہیدپولیس لائن میں امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو انعامات اور توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پرایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال ، ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد، ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان بھی موجود تھے، تقریب کے دوران سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے سٹی پٹرولنگ اہلکاروں اور ایس ایچ او تھانہ سربند کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جان پر کھیل کر اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے ان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔یاد رہے کہ باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم کودو یوم قبل پشاور سے باڑہ جاتے ہوئے اچینی خوڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بنانے کے بعدباڑہ جمرود فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کو تاتارا کے مقام پر سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی تھی۔
تازہ ترین