کوئٹہ کے ضلع کچھی کےعلاقے لنڈی کھوسہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے جس کے باعث کئی بچے جلدی امراض کاشکارہوگئے ۔
کوئٹہ میں جلدی وبائی امراض کاشکار ہونے والے بچوں کےچہرےاورجسم پر دانےاورنشان بن گئے، ان امراض کاشکار زیادہ تر بچوں کی عمریں تین سے دس سال تک بتائی جارہی ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نےلنڈی کھوسہ میں جلدی وبائی امراض کانوٹس لےلیاہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوٹس پرڈاکٹروں کی ایک ٹیم صورتحال کاجائزہ لینےکےلئے لنڈی کھوسہ پہنچ گئی اور علاج کےلئےمفت طبی کیمپ قائم کر دیئے۔
والدین کی بڑی تعداد جلدی امراض کاشکار بچوں کو لےکرمفت طبی کیمپ پہنچ گئی جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں کامعائنہ اور علاج شروع کردیا۔