کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں گیس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10سے زائد مقامات پر چھاپے، تقریباً 4،720 کیوبک فٹ گیس چوری پکڑتے ہوئے ان کے گیس لائنز منقطع کرنے کے ساتھ ان پر جرمانہ عائد کر دیا ، ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے آپریشن گرفت کے ذریعے گیس چوروں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں براہِ راست لائن سے گیس چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دس مقامات پر چھاپے مارے گئے۔یہ چھاپے ایس ایس جی سی کی سیکورٹی سروسز اور کائونٹر گیس تھیفٹ آپریشنز کی ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز نے کوئٹہ اور مختلف علاقے بشمول ایسٹرن بائی پاس ، سریاب روڈاور سبی روڈ میں گیس چوری پر چھاپے مارے۔