ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی جنو بی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں یکم فروری سے 5 فروری تک مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منائے گی ریلیاں نکالی جائیں گی ،سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی ساہیوال واقعہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انصاف سالوں میں نہیں دنوں میں ہوتا نظر آئے، حکومت وعدے کے مطابق نہ صرف بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے بلکہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب بھی بنایا جائے، کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں، انہوں نے راؤ محمد ظفر، کنور محمد صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں سب سول سیکرٹریٹ قبول نہیں بلکہ بہاولپور صوبہ بحال کیاجائے اور الگ صوبہ جنوبی پنجاب بھی بنایاجائے ، اگر کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا ،مہنگائی اور بے روزگاری مستقل مسئلہ ہے، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں ، جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے اور الیکشن کے دنوں میں ایم ایم اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد عوامی مفاد میں نہیں،نوازشریف کو اللہ صحت دے تاہم جیل جاکر سب بیمار ہوجاتے ہیں۔