• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی میئر

کوئٹہ(خ ن)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ہال میں ایک پر وقار تقریب میں کوئٹہ کے کونسلروں اور کارپوریشن کے اسٹاف کو انکی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جنہوں نے چار سال اپنی خدمات خوش اسلوبی سے انجام دیں اور اس دوران کسی کو بھی شکایات کا موقع نہیں دیا ۔ ڈپٹی میئر یونس بلوچ نے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعریفی اسناد کی تقسیم اس بات کا اعتراف ہے کہ کونسلروں نے دن رات محنت کرکے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام محنت اور ایمانداری سے انجام دیئے اور کارپوریشن کے اسٹاف نے بھی بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیااور کوئٹہ شہر کے ترقیاتی کا موں میں میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ چار سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے اور کوئٹہ میں ترقیاتی کام اس بات کی دلیل ہے کہ کارپوریشن نے اپنا کام انتہائی محنت اور لگن سے کیا دن رات کوشش کرکے کوئٹہ شہر کو مزید خوبصورت بنایا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا شہر ہے اور اسکی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے میں ان تمام کونسلروں اور اسٹاف کو مبار کباد دیتا ہوں کہ انہوں نے آج ہم سب کو عوام کے سامنے سر خرو کیا اور عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کیں جن کی ان کو ضرورت تھی ۔
تازہ ترین