• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے صدر مادورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکا کے تمام سفارتی عملے کو 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔


وینزویلا نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے سفارتی تعلقات منقطع کئے ہیں۔

وینزویلا میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جب کہ فورسز اور اپوزیشن کارکنان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

وینزویلین صدر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ اس سرزمین کے لوگ اس کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ صدر نیکولس مدورو نے اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 جنوری سے اپنی دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین