• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید اینڈرائڈ موبائل ایپ متعارف

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید اینڈرائڈ موبائل ایپ متعارف کردی ہے جس کے تحت آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈپٹی کمشنر آفس میں موصول ہونے والی درخواستوں کو سکیننگ کے ذریعے متعلقہ محکموں کو بھیجا جائے گا اور فوری رپورٹ طلب کی جائے گی،اس ایپ کے ذریعے ڈپٹی کمشنر تمام محکموں کو بھجوائی گئی شکایات کی آن لائن مانیٹرنگ کرینگے اور فوری احکامات بھی جاری کرینگے، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ جدید سسٹم کے تحت ایک ہفتے میں سائل کی شکایت کو حل کرکے متعلقہ محکمہ آن لائن رپورٹ کرنے کا پابند ہوگا،اینڈرایڈ ایپلی کیشن کا نام ڈپٹی کمشنر کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم رکھا گیا ہے جس کے تحت تمام محکمے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن پر مسائل حل کرکے ایپ پر بمعہ تصاویر اپ لوڈ کرنے کے پابند ہونگے،ابتدائی طور پر 30 سے زائد ضلعی محکموں کو مذکورہ ایپ سے آن لائن منسلک کرکے افسران کو رسائی دی گئی ہے ۔
تازہ ترین