ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو اتھارٹی نے سروس وجوہات کی بنیاد پر2 ایگزیکٹو انجینئرز کو عہدے سے ہٹادیاہے اور انہیں فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو میلسی ڈویژن محمد اکرم جاوید اور ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن میپکو ڈویژن وہاڑی عبدالکریم ٹانوری کو عہدوں سے ہٹایاگیاہے ، دریں اثنامیپکواتھارٹی نے تعیناتی کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن/ایچ آر) غلام عباس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن/ایچ آر) میپکو ملتان سرکل تعینات کردیاہے ۔