• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نے وسائل میں رہتے ہوئے کوئٹہ کی ترقی کیلئے کام کیا،عبدالمنان ترین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وارڈ 43شابو کے کونسلر حاجی عبدالمنان ترین نے میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کو کوئٹہ کی تاریخ کا ایماندا ترین میئر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اختیارات اور فنڈز نہ ہونے کے باوجود شہر کی ترقی کے لئے اقدامات اور کوششیں کیں،چار سال کے دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور خصوصاصفائی کے لئے میئر کوئٹہ کی کوششیں لائق تحسین رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت کونسلر وارڈ43پورے شابو کے عوام کی جانب سے میئر کوئٹہ کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے تمام علاقوں کی ترقی کے لئے مذہب،رنگ اور نسل کا امتیاز کئے بغیر اقدامات کئے ،شابو کے عوام اپنے علاقے کی ترقی کے لئے ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کوئٹہ کو ترقی یافتہ شہر بنانے کا خواب لیکر آئے تھے مگر بدقسمتی سے ا س سلسلے میں فنڈز کی کمی اور محدود اختیارات آڑے آئے مگر پھر بھی انہوں نے دن رات ایک کرکے شہر کی ترقی کے لئے کام کیا۔
تازہ ترین