• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر آباد نالے میں ڈوبنے وا لا بچہ چوتھے روز بھی نہ مل سکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جہانگیر آباد میں نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش چوتھے روز بھی جاری رہی تاہم امدادی ٹیموں کو کامیابی نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطا بق جہانگیر آباد چمن سنیماکے قریب منگل کو ڈوبنے نالے میں ڈوبنے والے 5سالہ عبدالحنان کی تلاش کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا ،تاہم امدادی ٹیموں کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی ،ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے ملنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں کیونکہ پانی کا بہاو ¿ تیز ہے ،تاہم ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ جمعہ کے روز رضا کاروں کے علاوہ علاقے کے باشندوں نے بھی بچے کی تلاش میں کام میں حصہ لیا۔
تازہ ترین