ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ملتان عظمیٰ شریف کے دورے کے دوران بہاءالدین پوسٹ آفس پر تالے پائے گئے،ڈاک آفیسرڈاکخانہ کے باہر آدھے گھنٹہ عملہ کا انتظار کرتی رہیں،بعد ازاں عملہ ساڑھے9بجےجبکہ پوسٹ ماسٹر اعجاز ملک 45منٹ کی تاخیر سے ڈاکخانہ پہنچے اورڈاکخانہ تاخیر سے کھولنے پر پوسٹ ماسٹر اور عمل کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔