کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا ماہانہ تبلیغی تربیتی اجتماع عام اتوار 27 جنوری کو 4 بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے ، اجتماع سے جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے ، امیر ضلع حافظ نور علی نے ارکان و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ دوست و احباب کیساتھ بروقت شرکت کو یقینی بنائیں ۔