ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیل فیملی سے صدرمملکت کی ملاقات طے نہیں تھی، متاثرہ خاندان کو صدر سے ملاقات کیلئےاسلام آباد کون لایا؟ تحقیقات کی جائیں۔
سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے گھروالوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ان کو صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملوانے اسلام آباد لے کر گئی اور سارا دن اسلام آباد کی سڑکوں پر گھماتی رہی پھر معلوم ہوا صدر کراچی اور چیئرمین سینیٹ بلوچستان چلے گئے ہیں۔
خلیل کے بھائی جلیل نے الزام لگایا کہ ہمارا تماشا بنایا جارہا ہے،حکومت نے بہت مایوس کیا۔
ایوان صدر نے پنجاب حکومت کو متاثرہ خاندان کو صدر سے ملاقات کے لیے اسلام آباد لانے کے معاملے پر تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔