ملتان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 دہشت گردوں کے خلاف سزا سنا دی، چاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مجرموں کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالد محمود نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں عثمان، یاسر، سید خان اور ارشاد کو 3 ، 3 سال قید بامشقت اور جائیداد ضبطی کی سزا سنا دی ۔
چاروں مجرموں کو سینٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے، مجرم عثمان اور یاسر پر 15، 15 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
چاروں مجرموں کو سی ٹی ڈی پولیس نے 29 ستمبر 2016ء کو ملتان کے علاقے ڈیرہ اڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے باردوی مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔
مجرم عثمان اور یاسر کا تعلق لاہور سے جبکہ سید خان اور ارشاد خان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے دواکلے سے ہے۔
چاروں مجرم ملتان میں حساس اداروں، اہم شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔