• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں برفیلی جھیل پر کشتی ریس کاانعقاد


چین میں برفیلی جھیل پر کشتی ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈنچر کے شوقین منچلوں نے بھرپور حصہ لیا اور برفیلی جھیل پر کشتی رانی کرتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

چین کے خودمختار علاقے منگولیامیں جمی ہوئی جھیل پر منعقد ہونے والی اس کشتی ریس کے دلچسپ مقابلے میں چین کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین منچلوں نے حصہ لیا اور منفی 12ڈگری کے باعث جم جانے والی جھیل پر تیز ترین رفتار سے ڈریگن بوٹ چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

منفرد نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں جہا ں کچھ کھلاڑی پیچھے رہ گئے وہیں کچھ نے اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین