• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کو PAC کا چیئرمین بنانے والے پچھتائیں گے، شیخ رشید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا چیئرمین بنانے کو حکومت کی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچاسکتا، ان کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے،چوروں سے بات کرنا نہیں چاہتا، شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین بنانے والے پچھتائیں گے،کراچی سرکلر ریلوے کیلئے سندھ کے وزیراعلیٰ کے پاس جانے کو تیار ہوں ۔ ہفتے کو ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر رہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اب نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی، وی آئی پی ٹرین میں مسافروں کو بھرپور سہولت دی جائے گی۔
تازہ ترین