• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے نوجوانوں کو کتنی نوکریاں دیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نےجنوبی پنجاب کی عوام سے کیا کوئی وعدہ اب تک نہیں نبھایا،بتایا جائے کہ جنوبی پنجاب کے نو جوانوں کو کتنی نوکریاں دیں اور کتنے بے گھر افراد کے لیے گھر بنائے۔

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنادینا چاہیے دفتر بنانے کا کوئی فائدہ نہیںہے، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کا فارورڈ بلاک بنایا اور انہیں اپنی جماعت میں شامل کیا ۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نئی حکومت آنے کے باوجود درست احتساب نہیں ہورہا ہے ، نہیں چاہتے جمہوریت ناکام ہو، ہم چاہتے ہیں یہ حکومت وقت پورا کرے ۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کیا لیکن ایسا کوئی اقدام نہیں کیا حکومت تبدیل ہو گئی لیکن نظام تبدیل نہیں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی طرف جانے کی بجائے غیر ترقیاتی اخراجات کم کرےجبکہ بھیک مانگنا آج کا نہیں یہ پرانا مسئلہ ہے اوربھیک سے ملک نہیں چلتا ۔

تازہ ترین