• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں، سب سیکرٹریٹ سے کام نہیں چلے گا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب یا بہاولپور حکومت کی کسی ترجیح میں نہیں۔ صوبے کے لیے محض دو چار دفاتر پر مشتمل سب سیکرٹریٹ بنا دینا کافی نہیں، قرضوں اور خیرات کی معیشت سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اٹھایا جائے۔ علیحدہ صوبے کا مطلب صوبائی اسمبلی کا قیام اور الگ وزیراعلیٰ ہے۔ حکومت کے مصنوعی اقدامات سے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق نہیں ملے گا۔حکومت کا سب سے پہلا وعدہ یہ تھاکہ وہ پاکستان کومدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنائے گی مگر اب تک حکومت نے اس طرف ایک قدم بھی نہیں بڑھایا۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے وعدے پر بھی ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ بہاولپور میں نئے صوبے کا نہیں صوبے کی بحالی کا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین