کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونیئر ٹینس انیشیٹو پروگرام کے تحت ہفتے سے پشاور میں نوعمر بچوں اور بچیوں کیلئے ٹینس ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کےزیراہتمام دنیا بھر میں اس کے ٹریننگ کیمپ منعقد ہورہے ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کا جنگ سے باتیں کرتے ہوئےکہنا تھاکہ پہلے یہ پروگرام صرف اسلام آباد میں ہوتا تھا لیکن اب ہم نے کراچی اور لاہور میں اسے شروع کیا اس کو تقریبا دو ماہ ہوچکے ہیں۔ پروگرام کرانے کا مقصد چھ سے 12 سال کے لڑکے اور لڑکیوں کو جمع کرکے انہیں ٹریننگ دینا ہے۔ کراچی کے خاتون پاکستان گرلز اسکول میں ٹریننگ کیمپ ایک ماہ قبل شروع کیا تھا۔اب کراچی کے سینٹ پیٹرک اسکول اور گورنمنٹ ویمنز کالج میں بھی پول لگا دیئے گئے ہیں ۔