کوئٹہ(پ ر)انجمن اخبار فروشاں اور متاثرین مٹن مارکیٹ کا ایک اجلاس گزشتہ روز ہوا ۔جس میں منجمدمٹن مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین حافظ محمد انور زاہد خان اور حاجی راز محمد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمدانور نے چیئرمین نیب سے اپیل کی سابق بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے مٹن مارکیٹ کو مسمار کرنے کا نوٹس لیا جائے،سپریم کورٹ کی جانب سے رو کنے کے باوجود مارکیٹ مسمار کردی گئی ،انہوں نے کہاکہ مٹن مارکیٹ کوئٹہ سٹی گورنمنٹ کا ایک اہم اثاثہ تھا جسے بغیر فنڈ اور این او سی لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر مسمار کردیا گیا ،جس کے نتیجے میں یہاں کاروبار کرنے والے ہزاروں گھروں کا چھولہا بجھ گیا،انہوں نے کہاکہ مٹن مارکیٹ کے دکانداروں کو ڈرا دھمکاکر مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔چیئرمین نیب تمام صورتحال کا نوٹس لے ۔