• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تالیف و ترتیب: ساجدہ ناہید، بُشریٰ تسنیم

صفحات552:،قیمت 700:روپے

ناشر :بُک کارنر، جہلم، پاکستان

’’اسماء اللہ الحُسنیٰ ‘‘ یعنی اللہ عزّوجل کے اسمائے مبارکہ کی معرفت، ان کی وجۂ تسمیہ خصوصیات و امتیازات، ہر اسم ِمبارک کی فضیلت و عظمت اور باری تعالیٰ کے اسمائے حُسنیٰ کے عملی نکات پر مشتمل یہ کتاب اپنے عنوان اور موضوع کے حوالے سے بےحد اہمیت کی حامل ہے۔ یوں تو اللہ تعالیٰ کے پیارے ناموں پر بے شمار کتابیں اُردو، عربی اور دُنیا کی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئی ہیں،لیکن پیشِ نظر کتاب میں جن مباحث اور موضوعات کو اُٹھایا گیا ہے۔ نیز، جس اختصار اور جامعیت کے ساتھ ہر اسم الہٰی پر علمی اُسلوب میں بحث کی گئی ہے، وہ عموماً اس نوع کی دیگر کتب میں نظر نہیں آتیں۔ کتاب لائقِ مطالعہ ہے اورپورے سلیقے اور اہتمام سے شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین