• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، پیر مراد شاہ پرائمری اسکول میں 3سو طلبہ کیلئے 3 اساتذہ تعینات

سکھر (بیورو رپورٹ، محمد عارف شاہ) پرانا سکھر میں قائم پیر مراد شاہ پرائمری اسکول میں 300بچوں کو پڑھانے کے لئے صرف 3اساتذہ کی تعیناتی نے حکومت سندھ کے تعلیم کی بہتری کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی، گورنمنٹ اسکول میں صفائی کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سےطلبہ خود ہی جھاڑو لگاکر صفائی و ستھرائی بھی کرتے ہیں، حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے بھر میں علم کی شمع گھر گھر روشن کرنے، معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لئے بلند و بانگ دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے۔ جس کی واضح مثال پرانا سکھر کے علاقے میں قائم گورنمنٹ پیر مراد شاہ پرائمری اسکول ہے، جہاں پہلی کلاس سے لیکر پانچویں کلاس تک کے 300سے زائد بچوں کو پڑھانے کے لئے اسکول میں صرف 3اساتذہ تعینات ہیں، جن میں ایک ہیڈ ماسٹر بھی شامل ہے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام نبی مہر نے بتایا ہے کہ اسکول میں چوکیدار، چپڑاسی نہیں، اسکول کی صفائی بھی ہم خود اور اسکول کے بچے کرتے ہیں، محکمہ تعلیم کے افسران کو اساتذہ و اسٹاف کی تعیناتی کا تحریری طور پر مطالبہ کیا مگر کوئی سننے کو تیار نہیں۔
تازہ ترین