• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال کے بعد شیخوپورہ ، پولیس نے نوجوان کو سر میں گولی ماردی ،بچنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنا دیا دوتھانیداروں سمیت 8 اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) شیخوپورہ میں بھی سانحہ ساہیوال کی طرح ہونے والے پولیس گردی کے دلخراش واقعہ کوچھپانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اوریہ بات سامنے آئی ہے کہ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے ایک نوجوان ٹیکسی ڈرائیور رضوان احمد کو سر میں گولی مار کر اس کے خلاف تیزرفتاری کی بناء پر گاڑی درخت سے ٹکرانے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ، جنرل ہسپتال لاہور کے سرجن ڈاکٹروں کی ٹیم 3مرتبہ کوشش کے باوجود سر سے گولی نہیں نکال سکی اوررضوان احمد 20روز سے قومے میں ہے ۔
تازہ ترین