• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پرنائب وزیرخارجہ مقرر،سفارتخانوں میں ڈیسک بنائی جائیں، سراج الحق

اسلام آباد،بہاولپور(آئی این پی،نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہا ہےکہ کشمیر پرنائب وزیرخارجہ مقرر اورسفارتخانوں میں ڈیسک بنائی جائیں،لاشوں پرلفظی سیاست کاکردارادانہ کیاجائے،اقوام متحدہ قراردادوں پرعمل کرائے، طالبان،امریکامذاکرت اچھی پیشرفت ہے، بہاولپور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نےکہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے5فروری پورے پاکستان میں جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا،ملک کے تمام چھوٹے بڑےشہروں میں مظاہرے کئےجائیں گے، کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ ہم آپ کیساتھ ہیں جس طرح وہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کےساتھ ہیں اورپاکستان ہمارا ہے،کشمیر کی آزادی کوریاستی پالیسی بنایا جائے اوراس کیلئےفنڈز رکھے جائیں،کشمیر پر ایک نائب وزیر خارجہ بنایاجائے جو دنیامیں مسئلہ کشمیر کواجا گرکرےجس کیساتھ تمام سفار تخا نوں میں کشمیر ڈیسک بنایا جائے۔
تازہ ترین