• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پولیس کے رویوں میں تبدیلی بے حد ضروری ہے‘

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویوں میں تبدیلی لانا بے حد ضروری ہے۔

ملتان میں ملتان پولیس ٹریننگ اسکول کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویوں میں تبدیلی بے حد ضروری ہے تاکہ پولیس کلچر تبدیل ہوسکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑنا ہے لیکن عوام کے تحفظ کو ہرقیمت یقینی بنانا ہے، کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکار صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو دوسرے صوبوں کی پولیس کے سامنے مثال بننا چاہیے۔

تازہ ترین