پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔
سردار سلیم حیدر کا تعق ضلع اٹک سے ہے اور سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں، وہ پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں، جبکہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز، وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آج رات تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔