• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے‘‘

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کے بعد رحمان ملک نے کمیٹی ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، کیا ذیشان کے خلاف کبھی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی تھی؟

تازہ ترین