نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا نے کہ5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے تاریخ ساز یکجہتی کا اظہار کریں گے اور ثابت کریں گے کہ تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ہماری لازوال وابستگی ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر اور تحریک آزادی لازم و ملزوم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ5فروری تجدید عہد کا دن ہے، کشمیری آگ اور خون کے دریا عبور کر رہے ہیں۔ بھارت جبر و تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا۔ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سوچ، فکر، تحریک آزادی کشمیر سے لگائو اور شہدا کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ آج جو تحریک آزادی کشمیر عالمی ایوانوں میں زیر بحث ہے اس میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اہم کردار ہے۔ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز دنیا بھر کے ایوانوں میں بلند کررہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے آپ کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کرر کھا ہے۔ تحریک آزادی کشمیر اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔