• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ، ملتان ریجن میں کوئی گروپ بندی نہیں : وائس چیئرمین ہائیڈرو یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ہائیڈرو ورکرز یونین کے ریجنل وائس چیئرمین مہر الطاف مہار نے کہا ہے کہ وہ ریجنل یونین کے ساتھ ہیں اور تمام یونین عہدیدار مرکز کے نمائندے ہیں، مرکزی قیادت اور یونین کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں اور مرکزی قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملتان ریجن میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، مرکزی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے، واضح رہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں ا ور میپکو ملازمین کی جانب سے انہیں ہائیڈرو یونین میپکو ریجن کا مستقبل کا ریجنل چیئرمین قرار دیا جارہا تھا جس پر الطاف مہار نے سوشل میڈیا پر ہی اطلاعات و افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مرکزی قیادت کے فیصلے کی تائید اور احترام کا اشارہ دے دیا ہے۔
تازہ ترین