لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان خلیل کے لواحقین کو انصاف فراہم کیوں نہیں کرتے، سانحہ ساہیوال میں لوگوں کو انصاف ملنے تک حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، احتساب ضروری ہے لیکن جب احتساب سے انتقام کی بو آئے تو وہ احتساب نہیں رہتا،نیب نے آشیانہ اور رمضان شوگرملز سے متعلق جھوٹے کیسز بنائے،شہباز شریف جلد سرخرو ہونگے، شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر کارروائی ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا،اللہ کے کرم سے شہباز شریف اس کیس میں سرخرو ہونگے۔،حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو اسی مقام پر سرعام پھانسی دی جائے ۔