راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں گیس کے بھاری بھر کم بلوں کے خلاف احتجاج کرکے روڈبلاک کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق صدرکی جانب جانے والی سڑک پر کچھ افراد محکمہ سوئی نادرن گیس کے خلاف بلوں میں زیادتی کے متعلق احتجاج کرتے ہوئے ہاتھوں میں ڈنڈے لئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اس دور ا ن مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور انکو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے روڈ نہ کھولا مظاہرین میں محمد علی،خوشی محمد، محمدامتیاز،محمد سلیمان،محمد نذیر،محمد جمیل اور ساٹھ ستر نامعلوم ملزموں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور روڈ بلاک کئے رکھا۔