وزارت داخلہ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے ایک بار بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی،انہوں نے بیرون ملک جانے کی درخواست لاہور کی ایک عدالت کو بھی دی تھی۔
ذرائع وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت 10 سے 30 دن کے لیے دی جاتی ہے جو حمزہ شہباز کو دی گئی ہے ، تاہم ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔