• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر نامزد

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے ممبر کے طور پر نامزد کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کی نامزدگی کے لیے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے پی اے سی کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کرپشن الزامات میں ملوث شخص اس کمیٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔شیخ رشید ماضی میں شہبازشریف کی تعیناتی کو غیر آئینی بھی کہہ چکے ہیں۔
تازہ ترین