• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔


پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق نصر میزائل کم فاصلے پر زمین سے زمین ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کجہ تجربہ مشقوں کے دوران دوسرے مرحلے میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ میزائل تجربہ پڑوسی ملک کے میزائل پروگرام کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام (NESCOM)، آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدان اور اسٹرٹیجک آرگنائزیشن کے انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور شریک افواج کو مبارکباد دی ہے۔


تازہ ترین
تازہ ترین