لاہور(نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر تحقیقات شفاف طریقے سے ہو رہی ہیں ، اگر تحقیقات میں شک ہوا تو دیکھیں گے،اس پرفوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں،2 افسروں کو معطلی کے بعد ان کے خلاف انضباطی کارروائی ہو رہی ہے۔واقعہ میں جو ملوث ہر فرد کے خلاف کارروئی ہو گی۔دوروز میں سانحہ پردوبارہ بریفنگ لوں گا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مرنے والوں کے ورثاء کو 2کروڑ ملیں گے۔