ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں میں ملتان کو نظر انداز کیا گیا ہے ،اگر سیکرٹریٹ کے قیام میں ملتان کو نظرانداز کیا گیا تو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایگزیکٹیو تحریک صوبہ ملتان کے ماہانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔