• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، ڈیرہ ، ساہیوال او ربہاولپور ڈویژن پر مشتمل صوبہ جنوبی پنجاب بنایا جائے،متحدہ مسلم موومنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی ، حا فظ اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ ،سلطان محمود ملک، وسیم ممتاز،اطہر حسن بخاری نے مشترکہ پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال او ربہاولپور ڈویژن پر مشتمل علاقوں پر صوبہ جنوبی پنجاب بنایا جائے،دارالخلافہ ملتان رکھاجائے، صوبہ ملتان و بہاولپورکی قرار داد یہاں کے عوام کو لڑانے کی سازش ہے، ہم پوٹھوہار، ہزارہ اور دوسرے علاقوں میں انتظامی بنیاد پر مزید صوبوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین