• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت لڑاکا طیارہ بنگلورو میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک



بھارت کے شہر بنگلورو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارہ بنگلورو میں ایچ اے ایل ائیرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

لڑاکا طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہے لیکن ایک پائلٹ نے غلطی سے طیارے کے ملبے کی جگہ پر لینڈنگ کی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گیا۔

دوسرا پائلٹ کچھ دیر بعد زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، رواں ہفتے میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

تازہ ترین