ساہیوال کے سول جج حماد رضا نے سانحہ ساہیوال کے گواہ اور مدعی کے نہ آنے پر ملزمان کی شناخت پریڈ کی درخواست جے آئی ٹی کو واپس کر دی ہے ۔
ذارئع کے مطابق سول جج حماد رضا نے جے آئی ٹی کے کہنے پر شناخت پریڈ کی درخواست واپس کی ہے۔
4 روز سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک سول جج کیس کے مدعی اور گواہان کا ساہیوال جیل میں انتظار کرتے رہے، تاہم مقدمے کے مدعی جلیل اور گواہان کے نہ آنے پر شناخت پریڈ کی درخواست واپس کرنی پڑی۔
سول جج حماد رضا نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے آج آخری تاریخ مقرر کی تھی۔