• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ایشیا کا ایمرجنگ ٹریڈ کیپیٹل کی بس کمپین کا لندن میں آغاز

لندن(جنگ نیوز) پرائیویٹ انویسٹمنٹ فرم سی پی آئی سی نے پاکستان کے پورٹ سٹی گوادر کو ایشیا کے ایمرجنگ ٹریڈ کیپیٹل کے طور پر فروغ دینے کیلئے سینٹرل لندن میں بس کمپین شروع کی ہے۔ سابق اپرینٹس کونٹیسٹینٹ اور سی پی آئی سی بورڈ کے بانی رکن ذیشان شاہ نے اس کمپین کا آغاز کیا ہے۔ وہ پہلے بھی گوادر کو مشتہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپینز دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک پہنچ چکی ہے جس سے گوادر میں خاصی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری میں انویسٹمنٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا نے گوادر کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ہے۔سینٹرل لندن دنیا کا فنانشل حب ہے جہاں دنیا بھر کے برنسز اور سیاست کے عالمی رہنما جمع ہوتے ہیں۔ اس لیے پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے اس سے اچھی کوئی جگہ نہیں اور ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر تیزی کے ساتھ ناصرف سی پیک کا گیٹ وے سٹی ایشیا کے ریجنل ٹریڈ حب کی صورت اختیار کر رہا ہے اور روز بروز اس میں عالمی دلچسپی میں اضافہ اس کا ثبوت ہے۔ ذیشان شاہ نے بتایا کہ بس کمیپین کے دوران بسیں لندن میں چلیں گی جن پر گوادر کا نام ہو گا اور روزانہ ہزاروں افراد انہیں دیکھیں گے۔ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اوپن ہے۔ بین الاقوامی انویسٹرز کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ ایک غیر ملکی کمپنی کی حیثیت سے ہم نے گوادر میں کامیاب سرمایہ کاری کی ہےاور دنیا بھر میں انویسٹرز اس کو بلیو پرنٹ کے طور پر لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ماہ کے اندر اپنے پہلے پروجیکٹ انٹرنیشنل پورٹ سٹی کے پہلے مرحلے کو ڈلیور کر رہے ہیں۔ یہ 3.6 ملین فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور تکمیل پر 3500افراد کا گھر ہو گا ۔ہم سرمایہ کاری کرنے والوں کو ڈیولپرز پلاٹس ہینڈ اوور کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان استعداد اور مواقع سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی کمپین کا سلوگن ایک ماہ تک سینٹرل لندن کی سیکڑوں بسوں پر نظر آئے گا۔
تازہ ترین