• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکائونٹس کمیٹی، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزایجنسیاں)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں لگایا جا سکتا،پروڈکشن آرڈر پر پبلک اکائونٹس کمیٹی میں نہیں جایا جا سکتا،انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ وزیراعظم عمران خان سے ڈھیل مانگ رہے ہیں جو نہیں ملے گی،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے،نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر دے دئیے یکم مارچ کو افتتاح کر دیا جائیگا، 23 مارچ میں پاکستان ریلوے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ جمعہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ کی مہم چلا رہے ہیں ،کوشش کروں گا اس کا دھیان رکھ سکوں۔انہوںنے کہاکہ نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر فرما دئے ہیں،یکم مارچ کو اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین