ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کومیٹرک و انٹر سالانہ امتحانات2017ءاور 2018ءکی اسناد کی55ہزار کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے،باقی اسناد بتدریج موصول ہوں گی،بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان نےمذکورہ دونوں امتحانات کیایک لاکھ 80ہزار اسناد کے لئے 2کروڑ روپے ایڈوانسپاکستان سکیورٹی پرنٹنگ پریس کو دیئے تھے،جس کے بعد گزشتہ روز پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی کی جانب سے 55ہزار اسناد کی پہلی کھیپتعلیمی بورڈ ملتان کو موصول ہوگئی ہے ،ذرائع کے مطابق باقی اسناد بتدریج موصول ہوں گی جس کے بعدمذکورہ اسناد متعلقہ امیدواروں کو بذریعہ ڈاک ارسال کردی جائیں گی ۔