• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ڈویژن میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں،مسلم لیگ ن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مسلم لیگ ن کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن اور میروائس خان کاکڑ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمدہاشم غلزئی سے اپیل کی ہے کہ قلعہ عبداللہ پشین اور کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کرائیں کیونکہ زخیرہ اندوزوں اور گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ضروری ہے کہ ان کے خلا ف فوری کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق ان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں دودھ دہی والوں نے اپنے ریٹ رکھے ہیں سبزی والوں کے اپنے ریٹ ہیں مال مویشی سستے ہونے کے باوجود گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور کوئی بھی گرانفروشوں کو پوچھنے والا نہیں ہے۔
تازہ ترین