• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے برف پوش پہاڑوں پر ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں نے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے فرانس کے برف سے ڈھکے بلند و بالاپہاڑپر پہنچ گئے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین اسکیئر اور پیراگلائیڈر نے کرتب بازی کا منفرد انداز اپنایا اور برفیلی ٹریک پر ایک دوسرے سے ریس لگانے کی ٹھانی اور یوں Thomas Brandنے پیراگلائیڈنگ جبکہ Ugo Gerolaنے اسکینگ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے نہ صرف آگے نکلنے کی کوشش کی بلکہ کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا ۔

تازہ ترین