• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن ، آئل ٹینکر، وین اور کار میں تصادم، 3 جاں بحق، 10 زخمی

پڈعیدن(نامہ نگار) کراچی سے آنے والے والے آئل ٹینکر میں تصادم کے دوران کار بھی ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجے میں مسافر وین ڈرائیور عطا لنڈ،عطا شر ،اختر شر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جبکے دین محمد،عبدالستار،اختر محمد رفیق سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو فیض گنج اسپتال منتقل کردیآ گیا۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جب کے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔دوسرے حادثہ میں ھالانی لنک روڈ پر ٹرک کی موٹر سائکل کو ٹکر کے نتیجے موٹر سائکل پر سوار خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا لاش زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ۔

تازہ ترین