وفاقی وزیر شیخ رشید نے چھاگامانگا میں عوام کو ماموں بنادیا جبکہ دھکم پیل کے باعث کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر وزیر ریلوے عوام سے خطاب نہ کرسکے ۔
پاکستان ریلوے کے ہفتہ خوش اخلاقی مہم میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے گڈز ٹرین پر مختلف ریلوے اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔
چھانگا مانگا اسٹیشن پر جہاں ایک طرف وزیر ریلوے شیخ رشید کا استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئيں وہیں دوسری طرف لوگوں نے شیخ رشید سے ٹرین سے اتر کر مطالبات سننے کا اصرار بھی کیا۔
وفاقی وزیر لوگوں کے پر زور اصرار کے باوجود ٹرین سے نیچے نہیں اترے اور سیلون کا دروازہ بند کرلیا ۔
دوسری طرف وزیر ریلوے کی کوٹ رادھاکشن اسٹیشن پر آمد ہوئی ، مگر شیخ رشید دھکم پیل کی وجہ سے خطاب نہ کرسکے۔
شیخ رشید نے رش زیادہ ہونے کے باعث صرف پندرہ سیکنڈ ہی خطاب کرپائے اور اپنے بھائی سے ملاقات بھی نہیں کرسکے ۔